اسلام آباد...پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اکاونٹس کی تفصیلات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس د ئیے کہ تحریک انصاف کے اکاونٹس کی تفصیلات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن اکاونٹس کا جائزہ لے مگر درخواست گزار کو تفصیلات نہ دی جائیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم تک اکاونٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کریں گے۔درخواست گزار اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی ستاویزات پر اعتراض کیا اور کہا کہ تفصیلات چھپانا اعتراف جرم ہے۔ جعلی ثبوت جمع کرانے پرعمران خان کے خلاف جعلسازی کی کارروائی کی جائے۔