Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی

  راولپنڈی ... لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر معاہدے کی پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ عباس پور سیکٹر میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا ۔واضح رہے کہ نکیال سیکٹرمیں ہندوستانی فائرنگ سے2بچے جاں بحق جبکہ5 زخمی ہوگئے تھے۔پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شد ید احتجاج کیا تھا۔

شیئر: