جازان .... گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبدالعزیز نے العارضہ کمشنری میں پہاڑی راستوں کی اصلاح و مرمت کی ہدایت جاری کردی۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے نگراں کمیٹی تشکیل دیدی۔ شہزادہ محمد بن ناصر نے کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ نعشاﺅپہاڑی راستے کے متبادل الکفاف روڈ منصوبے کی رپورٹ پیش کرے۔ جبل نعشاﺅ روڈ سرحدی پٹی سے قریب ہونے کے باعث بند ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے کمشنری میں کئی نئی سڑکوں کے منصوبوں سے متعلق معلومات جمع کرلی ہیں۔ جلد ہی گورنر کو رپورٹ پیش کرینگے