Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوفناک قسم کے گھوڑوں کی افزائش نسل

نیویارک ....  آپ کو شاید یقین نہ آئے کہ امریکہ کے ایک ہارس فارم میں پیدا ہونے والے گھوڑے انتہائی ہولناک قرار دیئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گھوڑے کا 9ماہ کا بچہ الرے میگنم افزائش نسل کے مرحلے میں کچھ اتنے تجربات سے دوچار ہوا ہے کہ اسکی شکل انتہائی ہولناک ہوگئی ہے اور اسے دیکھنے سے قطعی طور پر اندازہ نہیں ہوتاکہ اس گھوڑے کا تعلق بھی مشہور زمانہ عربی گھوڑوں کی نسل سے ہے۔ واضح ہو کہ عربی گھوڑوں کی اپنی خاصیت ہوتی ہے۔ انکی دم چوڑی او رلمبی ہوتی ہے۔ گردن تنی ہوئی اور کشادہ ہوتی ہے اور چہرہ بیضوی ہوتا ہے یعنی اوپر کی جانب سے تھوڑا بڑا اور دہانے کے قریب آتے ہوئے تنگ ہوجاتا ہے جبکہ اسکی کمر ، پٹھے اور دوسرے اعضاء بھی ہزارو ںمیں نمایاں نظر آتے ہیں۔ یہ گھوڑا  کارٹون فلموں میں دکھائے گئے گھوڑے کی شکل کا ہے۔ اسے پیدا کرنے کے لئے کئی ترکیبیں استعمال کی گئیں مگر نتیجہ یہ ہوا کہ شکل ہولناک ہوگئی اور اب اطلاعات یہ ہیں کہ 9ماہ کے اس میگنم کو سانس لینے میں تکلیف بھی پیش آرہی ہے۔ گھوڑوں وغیرہ کی افزائش نسل پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے نے اس قسم کی افزائش نسل کی سختی سے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کام انتہائی خوبصورت نسل کے گھوڑے کے ساتھ صریحاً زیادتی ہے۔یہ جہاں پیدا ہوا ہے اس فارم کے مالکان اسے گھوڑوں کا بادشاہ قرار دے رہے ہیں۔میگنم کا چہرہ اتنا غیر فطری نظر آتا ہے کہ گھوڑے کے کارٹون بھی اس سے زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ماہرین افزائش نسل کا کہناہے کہ یہ گھوڑا افزائش نسل کے منفی نتائج کی بدترین مثال ہے۔ ایسی صورتحال بلیوں او رکتوں کی افزائش نسل میں نظر آتی ہے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ عاقب نااندیش فارم مالکان نے اس قسم کے گھوڑے کو پیدا کرنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب بھی ہوئے۔

شیئر: