کردستان کے ساتھ کراسنگ بند نہیں کی،ایران
تہران … ایران نے عراقی کردستان کے ساتھ کراسنگ بارڈر گیٹ بند کرنے کی تردید کردی۔وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں کہا کہ کردستان کیلئے فضائی حدود کو عراق کی مرکزی حکومت کی درخواست پر بند کیا تھا تاہم علاقے میں کوئی نئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ایرانی اورکرد ذرائع نے کہا تھا کہ ایران نے عراقی کردستان کے ساتھ بشماگ بارڈر گیٹ بند کردیا ہے۔اس سے قبل ترک حکومت شمالی عراق کے ساتھ ملنے والی سرحد بتدریج بند کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔