Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجیب کی ماں کو گھسیٹتے ہوئے لے گئی پولیس

نئی دہلی۔۔۔۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کے لاپتہ طالبعلم نجیب احمد کی ماں نفیس فاطمہ اور 30دیگر افراد کو پولیس نے ہائیکورٹ کے باہر حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سماعت کے بعد عدالتی احاطے میں نجیب کی والدہ میڈیا سے با ت کررہی تھیں کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہیں گھسیٹتے ہوئے پولیس گاڑی میں بٹھاکرتھانے لے گئی۔نجیب کے ساتھیوں کو بھی تھانے لے جایا گیا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔نجیب کے دوستوں نے بتایا کہ اس دوران پولیس نے نجیب کی والدہ کے ساتھ بدسلوکی کی ۔ڈی سی پی بی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ زبردستی کورٹ میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ نجیب کی والدہ سمیت تقریباً35افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جنہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

شیئر: