اسلام آباد...وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر غیر ملکی فورسز کے آپریشن کی بات نہیں کی۔ پاکستان کی مسلح افواج بااعتماد خفیہ معلومات کے تبادلے کی بنیاد پر دہشت گرد عناصر کیخلاف کارروائی کرے گی۔ وزیر خارجہ کہا کہ امریکہ کو چاہئے پا کستا ن ہو یا افغانستان ڈرون حملوں سے گریز کیا جائے۔پا کستا ن کی جغرافیائی سرحدوں کی خلاف ورزی پر ماضی میں بھی احتجاج کرتے رہیں ہیں ۔ اب بھی امریکہ سے بات کی جائے گی ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے دہشتگردی اور توانائی کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔