Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میچ میں دباو کے باعث میرا رویہ سخت ہو گیا تھا،سرفراز احمد

ابوظبی:پاکستانی کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران کھیل کی صورتحال اور دباﺅکی وجہ سے میر ا رویہ بہت سخت ہوگیا تھا اور میں بے اختیار ہو کرکھلاڑیوں پرچیخنے چلانے لگا لیکن چونکہ ساتھیوں کو اندازہ تھا اس لئے انہوں نے برا نہیں مانا اور میں نے میچ کے بعد ان سے معافی بھی مانگ لی۔میچ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہم نے اس میچ کو خود اپنے لئے مشکل بنا لیا تھا۔ بابر اعظم اور شاداب خان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کہ انہوں نے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا اور ہم جیتنے میں بھی کامیاب ہو گئے ۔ پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ایسی ہی بیٹنگ کا مظاہرہ کریں اور مجھے یقین ہے کہ وہ ٹیسٹ میں بھی اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بہتر پوزیشن میں تھے اور ہمیں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا چا ہیئے تھالیکن ایسا نہیں ہوا ، اگلے میچ میںٹاس جیتنے کی صورت میں تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوپہلے بیٹنگ یا بولنگ کا فیصلہ کریں گے۔اس میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی نمایاں رہی اور ہر میچ کے ساتھ ان کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

شیئر: