لندن.... ٹارچ اور نوری اتصال کے شعبے میں طرح طرح کی چیزیں ایجاد ہوئی ہیں جن میں کسی خاص جگہ پر روشنی مرتکزکرنے کیلئے بیم لائٹ کا استعمال سب سے کارگر ثابت ہوا ہے اور تعمیرات ، جنگلات، زیر آب تحقیق اوراسی قسم کے دیگر کاموں میں انہیں استعمال کیا جارہا ہے مگر تازہ ترین انکشاف یہ ہوا ہے کہ بیم لائٹ سے بلڈ پریشر بھی چیک ہوسکے گا۔ ا س چھوٹی ڈیوائس سے شریانوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی نظررکھی جاسکے گی۔ برطانوی محکمہ صحت (این ایچ ایس)بیم کی کارکردگی کا یہ نیا تجربہ کامیاب اور موثر قرار دیا ہے۔ اسکی کارکردگی اتنی درست ہوتی ہے کہ اس سے سو فیصد ٹھیک قرار دیا جاسکتا ہے۔ نئی تحقیق کا مطلب یہ بھی ہوا کہ بیم لائٹ دوسرے روایتی طریقوں سے زیادہ کارگر ہے۔