دبئی: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عرب خاتون حصہ لینے کیلئے تیار کر رہی ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے اردن سے تعلق رکھنے والی خاتون پہلوان شادیہ بیسیسو سے کھیل کا معاہدہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی عالمی مقابلوں میں شرکت سے عرب دنیا کی دیگر خواتین کے دل میں بھی اس شعبہ میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو گا۔دبئی میں گفتگو کے دوران شادیہ بیسیسو کا کہنا تھا کہ پوری عرب دنیا میں وہی واحد خاتون ریسلر ہیں جنہیں ڈبلیو ڈبلیو ای کے پلیٹ فارم سے اپنی پرفارمنس دنیا کو دکھانے کا موقع ملا ہے جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ریسلنگ کو مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک میں خاصی مقبولیت حاصل ہے، جہاں اس کھیل کے لاکھوں مداح بھی موجود ہیں۔اردنی خاتون پہلوان شادیہ بیسیسو کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے عالمی مقابلوں میں میری شرکت سے جدید فنِ پہلوانی کو عرب دنیا میں مزید مقبولیت حاصل ہو گی۔
متعلقہ خبریں
-
04 اکتوبر ، 2017
-
06 ستمبر ، 2017