Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کی نئے اسمارٹ منی اسپیکر میں تبدیلی

ٹیکساس.... جگہ جگہ سے شکایات موصول ہونے کے بعد گوگل والوں نے اپنے نئے اسمارٹ اسپیکر میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے۔ کمپنی کے ذرائع کاکہناہے کہ 49ڈالر میں دستیاب ہوم منی اسمارٹ اسپیکر کے ڈیزائن میں کچھ خامیاں نکل آئی ہیں جس کی وجہ سے اسپیکر کے مالک کی ہر آواز منہ سے نکلتے ہی ریکارڈ  ہوجاتی ہے جو اس اسپیکر کا ایک نقص قرار دیا جارہا ہے۔ گوگل نے معروضی حالات کی وجہ سے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ پہلے تو بازار میں موجود ایسے منی اسپیکرز اٹھالے گی اور پھران میں موجود ٹچ کنٹرول سسٹم مکمل طور پر ختم کردیگی۔ جس کے بعد  نئی صورت میں بازار میں دستیاب ہوگا۔ واضح ہو کہ’’ اینڈرائڈ پولیس ‘‘کے بانی  اور ممتازصحافی آرٹیم روساکووسکی نے خود ہی اصل خامی کا سراغ لگایا ۔گوگل نے اب اپنے خریداروں کی سہولت کیلئے یہ انتظام بھی کیا ہے جس کے پاس یہ اسپیکر ہے وہ کمپنی سے ایسا سافٹ ویئر  مفت حاصل کرے جس سے  ٹچ کنٹرول سسٹم گھر بیٹھے ختم کیا جاسکے گا۔

شیئر: