Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینی ائیر فورس کا طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک

میڈرڈ…  میڈرڈ ایئر بیس کے قریب ائیر فورس کا ایف 18لڑاکا طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ،پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ پچھلے 5 دن کے دوران حادثے میں اسپینی فضائیہ کے یہ دوسرے پائلٹ کی ہلاکت ہے۔ ائیر فورس کے حکام نے بتایاکہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ممکنہ طور پر طیارے کا انجن فیل ہوجانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ اسپینی وزارت دفاع کے حکام نے حادثے کی وجوہ کے تعین کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

شیئر: