سنگیت سوم کوبی جے پی سے باہر نکالا جائے ، ویدانتی
لکھنؤ- - - - بی جے پی کے لیڈروں کے ذریعہ تاج محل اور لال قلعہ وغیرہ سے متعلق دیے جانے والے متنازعہ بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کے ایک ریاستی ترجمان نے کہا کہ اس قسم کا بیان دینے والے پارٹی کے مخالف ہیں اور وہ جماعت کی شبیہ خراب کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ ویدانتی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ سنگیت سوم کی بی جے پی میں کوئی حیثیت نہیں اور انھیں پارٹی گھاس نہیں ڈال رہی اس لئے الٹے سیدھے بیان دے کر اپنی جانب عوام کی توجہ بٹانا چاہتے ہیں ۔پارٹی کو چاہیے کہ انھیں فوراً باہر کا راستہ دکھا دے ۔ویدانتی کا کہنا ہے کہ سنگیت سوم آر ایس ایس کیڈر کے نہیں، وہ پہلے سماج وادی پارٹی میں تھے اس کے بعد بی ایس پی میں آئے اور اب وہ بی جے پی میں ممبر اسمبلی ہیں ، وہ جس ماحول سے بی جے پی میں آئے ہیں ان پر انکی سابقہ پارٹیوں کے اثرات ان کے بیان سے نمایاں ہوتے ہیں۔