اسلام آباد..وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی نائب صدر مائیک پنس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکی مغوی اور اہلخانہ کی بازیابی پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔ ا نہوں نے پاک فوج اور خفیہ اداروں کی فوری اور درست کارروائی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ شاہد خاقان نے پاکستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ پاکستان امریکہ کی طرف سے ملنے والی کسی بھی قابل عمل خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرے گا۔دونوں رہنماوں نے باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو فروغ د ینے کے عزم کا اظہار کیا۔شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔