Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روی شاستری دنیا کے مہنگے ترین کرکٹ کوچ

نئی دہلی: ہندوستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری اس وقت دنیا کے مہنگے ترین کوچ ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے انہیں سالانہ تقریباً 1.17 ملین ڈالر ادا کئے جاتے ہےں۔ ان کے بعد آسٹریلوی کوچ ڈیرن لہیمن کا نام آتا ہے جن کی سالانہ کمائی تقریباً .55 ملین ڈالر جبکہ تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے کوچ ٹریور بیلس ہیں۔ ان کی ایک سال کی کمائی.52 ملین ڈالر ہے۔روی شاستری کا شمار ہندکے ممتاز بولرز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے کئی مواقع پر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ 27 مئی 1962ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والے روی شاستری نے ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1981ء میں ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبو کیا۔ انڈین ٹیم کے اس سابق آل راونڈر نے 80 ٹیسٹ میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 3830 رنز بنائے اور 151 وکٹیں حاصل کیں۔ روی شاستری نے 150 ون ڈے میچوں میں پرفارم کرتے ہوئے 3180 رنز بنائے اور 129 وکٹیں حاصل کیں۔

شیئر: