135بنگلہ دیشی بیدخلی کے منتظر
جمعرات 19 اکتوبر 2017 3:00
قاہرہ ....سعودی عرب میں بنگلہ دیشی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ کفیل کو چھوڑ کر کسی اور کے یہاں کام کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی حکام 135بنگلہ دیشیوں کو دمام سے بیدخل کرینگے۔ بی این نیوز 24نے بنگلہ دیشی سفارتخانے کے عہدےدار فیصل احمد کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 135بنگلہ دیشی دمام میں زیرحراست ہیں۔ انہیں ایک ہفتے کے اندر بنگلہ دیش بھجوا دیا جائیگا۔ یہ اجازت کے بغیر کئی کمپنیوں میں کام کررہے تھے جبکہ انکے کفیل دیگر لوگ تھے۔ آجر اور اجیر دونوں پر فی خلاف ورزی 50ہزار ریال تک کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔