Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعصابی تناﺅ کا علاج 5ڈالر میں

ویلنگٹن.... اعصابی تناﺅ اور جذباتی کشمکش انسان کو کہیں کا نہیں رکھتی۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ اسکے ساتھ کیا ہوا ہے مگر وہ ملول اورغمزدہ ہوجاتا ہے اور اعصابی تناﺅ اسکی فطرت کا حصہ بن جاتا ہے۔ یہ صورتحال نیوزی لینڈ کے رہنے والے ایک جوڑے کو بھی درپیش تھی۔ جس کے بعد انہوں نے نہ صرف اپنے عارضے کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کی بلکہ یہ بھی کیا کہ وہ کچھ ایسا کریں کہ دوسرے لوگ بھی فائدہ اٹھاسکیں۔ کسی نئی چیز اور نئے طریقے کو ایجاد کرنے کیلئے انہیں کل وقتی محنت کی ضرورت تھی لہذا انہوں نے اپنی ملازمت چھوڑ دی اوراسمارٹ فون کا ایک ایسا ایپ تیار کیا جس سے اعصابی تناﺅ اور پریشانیاں دور ہوسکتی ہیں۔ میٹ گیٹ نامی کیوی باشندے نے ایپلی کیشن بناتے وقت اس بات کا بھی دھیان رکھا کہ وہ جو کچھ بھی بنائیں یہ عوامی دسترس میں رہنی چاہئے اور اس پر خرچ برائے نام ہونا چاہئے چنانچہ انہوں نے یہ ایپ تیار کیا ہے اور اسے” تھنک لیڈر“ کا نام دیا ہے۔ جسے اب دماغی صحت برقرار رکھنے کا سب سے اچھا گیجٹ یا طریقہ قراردیا جارہا ہے اور جسے رہن سہن اور برتاﺅ کی تھراپی کا نام دیا گیا ہے۔

شیئر: