Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورآمریت کی یاد تازہ ہوگئی،مریم نواز

لاہور...سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والد پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کی خبر نے دور آمریت کی یاد تازہ کردی۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوںنے کہا کہ اس خبر سے مجھے آمریت کا وہ دور یاد آیا جب اپنی والدہ کے ہمراہ 1999 میں پشاور میں جلسے میں شریک تھی اور ایسی ہی خبر آئی تھی۔واضح رہے کہا کہ احتساب عدالت نے تیسرے ریفرنس میں بھی نواز شریف پر فرد جرم عائد کی ہے۔

شیئر: