Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مفتی عبدالقوی کی انجیو گرافی

ملتان...قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی کی ہفتے کو ملتان کے نشتر اسپتال میں انجیوگرافی کی گئی ۔مفتی قوی کو سینے میں تکلیف کے بعد تھانے سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں ضمانت منسو خ ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے تھے پولیس نے جھنگ جاتے ہوئے گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ڈاکٹروںکے مطابق مفتی عبدالقوی کو ابھی زیرعلاج رکھا جائے گا۔ جسمانی ریمانڈ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے بعد ہی مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ ہوگا۔

شیئر: