بیوی سے اتنا ڈرتا ہوں جتنا سب ڈرتے ہیں، شعیب ملک
شارجہ:سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں بھی اپنی بیوی سے اتنا ہی ڈرتا ہوں جتنا سب ڈرتے ہیں۔شعیب ملک سے جب بیوی سے متعلق سوال کیا گیا تو سابق کپتان نے ہنستے ہوئے کہا کہ بیوی سے اتنا ہی ڈرتا ہوں جتنا ڈرنا چاہئے اور حقیقت یہ ہے کہ اتنا تو سب ہی ڈرتے ہیں۔شعیب ملک کی بیوی عالمی شہرت یافتہ ٹینس کی کھلاڑی ثانیہ مرزا ان کو ہمیشہ بہت حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔جب پوچھا گیا کہ ان کی فٹنس کی وجہ بیوی تو نہیں تو اس پر بھی انہوںنے شگوفہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ ارے نہیں وہ تو ان فٹ ہونے کی وجہ ہوتی ہے۔ کرکٹر نے بتایا کہ وہ کھانا کم کھاتے ہیں لیکن 6 سے 7 بار کھاتے ہیں۔