اسلام آباد...پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان دوریاں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں ۔نواز شریف ماضی میں مفاہمت کی کوششوں کو ٹھکرا چکے ہیں ۔ ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کو پیپلزپارٹی سے کسی قسم کی بھی مدد نہیں مل سکتی۔ ان کے پاس عدالتوں میں کیسز کا سامنا کرنے کے سوا اور کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف ریفرنسز کا فیصلہ6 ماہ میں ہو جائے گا۔ جلد کیس منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ۔ ایک سوال پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نواز شریف کو ہر حالت میں عدالتوں کے سامنے پیش ہونا چاہئے ۔