Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشما سے ہائی کمشنر کی ملاقات روایتی تھی،دفترخارجہ

اسلام آباد.. ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کی ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی ۔ روایات کے مطابق نئے ہائی کمشنر مقامی قیادت سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے ہندوستانی میڈیا میں آنے والی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ ملاقات میں پاک، ہند تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن کسی خاص موضوع پر بات چیت نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ ہندوستانی وزیر خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن یادو کے معاملے پر نظر ثانی کی جائے۔

شیئر: