Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیند کی کمی موٹاپے کا باعث بنتی ہے

نیند صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ یہ توانائی کو بحال کرتی ہے اور خلیوں اور بافتوں کی مرمت و اصلاح کرتی ہے ۔ جب نیند پوری نہ ہو تو انسان چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔ توجہ کا ارتکاز کم ہو جاتا ہے اور تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے ۔ 
 
سائنسی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی موٹاپے کا شکار بھی بناتی ہے۔ جو لوگ کم سوتے ہیں ان کی بھوک بڑھ جاتی ہے۔ نا مناسب نیند جسم میں لیپٹن نامی ہارمون کی مقدار کم کر دیتی ہے اور گریلین نا می ہارمون کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو جسم کی خوراک کی طلب میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ وزن بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا نیند کی کمی موٹاپے کا باعث بنتی ہے اور وزن میں اضافہ کرتی ہے ۔
 
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 8گھنٹے پر سکون نیند لینی چاہیے اور کم ازکم 30 منٹ ورزش کر نی چاہیے۔ شام کے اوقات میں چاکلیٹ اور کافی جیسی اشیاءسے بھی گریز کرنا چاہیے۔
 
 

شیئر: