Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا پاکستان بھٹو نے بنایا تھا ،خورشید شاہ

سکھر... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شا ہ نے کہا ہے کہ یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ نیا پاکستان کون بنائے گا؟ آج نئے پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں۔نیا پاکستان تو ذوالفقارعلی بھٹو نے بنایا تھا۔ بینظیر نے اپنا خون دے کر قوم کو زندہ رکھا۔ اب بلاول اپنے نانا اور والدہ کی سیاست کو آگے بڑھائیں گے۔ بلاول بھٹو بہت بڑا لیڈرثابت ہوگا ۔سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو اپنے 50سال پورے کررہی ہے۔ عوامی خدمت کو فخر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ حکمراں ارب پتی بن گئے ،یہ کیسی جمہوریت ہے۔ وزیراعظم جب پھنس جاتے ہیں تو معافیاں مانگ کرباہر چلے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ لوگ جمہوریت کالبادہ اوڑھ کر بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں۔ وقت بدلنے پر پرندوں کی طرح اڑ جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ پرہمارے اربوں روپے لگ گئے۔ آج عوام بےروزگاری سے پریشان ہیں۔ قرضے لےکر ملک چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: