سیہون...تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ سے چوروں اور لٹیروں کا صفایا کرکے دم لیں گے۔ اب گو زرداری گو ہونے جارہا ہے۔سندھ میں تبدیلی صرف عمران خان ہی لاسکتے ہیں۔ سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان جس مسئلے کے حل کے لئے آواز اٹھاتے ہیں۔ اسے حل کرنے تک سکون سے نہیں بیٹھتے۔ دھاندلی کے مسئلے پر 4 دن دھرنا دینا تھا لیکن 126 دن بیٹھے رہے۔ پانا مہ مسئلے کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا ۔اب سندھ سے کرپٹ لوگوں کو نکالنے کا وقت آگیا ۔ سندھ کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں یہاں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ لوگ اب روایتی سیاست سے تنگ آکر تبدیلی چاہتے ہیں۔دریں اثناءپیپلزپارٹی کے گڑھ سیہون میں تحریک انصاف کے جلسے کے لئے پنڈال سج گیا ۔عمران خان آج اہم خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔