Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی کرکٹرز کی شمولیت کا مقصد شہرت کا حصول نہیں،جاوید آفریدی

 
پشاور:پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ چینی کرکٹرز جی آنگ لی اور یوفی زینگ کی  پشاور ٹیم میں شمولیت کا مقصد ان کی کارکردگی بہتر بنانا اور بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس اور کھیلنے کا موقع دے کران کی تربیت اور تجربے میںاضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ دونوںپاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پشاور زلمی کا حصہ بن کر پاکستان سپر لیگ میں شرکت ان دونوں کھلاڑیوں کے لئے سیکھنے کا بہت بڑا موقع ہے۔ جب یہ  ڈیرن سیمی  اور دیگرعالمی شہرت  یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں موجود ہوں گے تو کتنا کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ایک سوال پر جاوید آفریدی  نے کہا کہ  ان  دونوں کھلاڑیوں کو  زلمی کی ٹیم کا حصہ بنانا پبلسٹی اسٹنٹ نہیں۔  ورلڈ کلاس کرکٹرز کے ساتھ نیٹ پر اور ڈریسنگ روم میں رہ کر جی آنگ لی اور یوفی زینگ بہت کچھ سیکھیں گے اور یہی پہلا قدم ہے۔جی آنگ لی دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں اور میڈیم پیسر ہیں۔انھوں نے اپنا آخری میچ چین کی جانب سے جنوبی کوریا کے خلاف کھیلا تھا۔   یوفی زینگ بھی چین کی قومی کرکٹ ٹیم  اور چین کی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ یوفی زینگ  دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں  اور میڈیم  فاسٹ  بولر ہیں۔ جی آنگ لی کی  طرح انھوں نے بھی اپنا آخری میچ جنوبی کوریا کے خلاف کھیلا تھا۔ 
 

شیئر: