Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد:ہری مرچ کی قیمت آسمانوں کو چھونے لگیں، گھریلو بجٹ متاثر

 حیدرآباد۔۔ ہری مرچ کی آسما ن کو چھوتی ہوئی قیمتوںنے گھریلو بجٹ پر اثر ڈالا ہے۔ٹماٹر اور پیاز کی طرح مرچ کی قیمتوںمیں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ یہ اضافہ ریاست بھر میں ہوئی شدید بارش کے بعد ہوا ہے۔ہری مرچ فیکلوشہر حیدرآباد کے بازاروں میں 53روپے کے حساب سے فروخت ہوئی جبکہ ریٹیل مارکیٹس میں اس کی قیمت 70روپے فی کلو دیکھی گئی ۔تاجروںنے نشاندہی کی ہے کہ اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ ہفتہ رعایتی بازاروںمیں فی کلو مرچ کی قیمت 40روپے تھی جبکہ 125گرام ہری مرچ سپر مارکیٹس میں 10 روپے کے حساب سے فروخت کی گئی تھی۔عوام کا کہنا ہے کہ ہری مرچ کی سپلائی کی بنیاد پر اس کی قیمتوںمیں اتارچڑھائو ہورہا ہے اور وہ یہ مرچ خریدنے کے لئے مجبور ہوگئے ہیںکیونکہ ہری مرچ تقریبا ہر سالن کےلئے لازمی ہے۔دوسری طر ف رعایتی بازاروںمیں سبزی فروخت کرنے والوںکا دعوی ہے کہ ریاست میں مرچ کی سپلائی میںکمی ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ حالیہ دنوںہوئی بارش کے نتیجہ میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔ وقارآباد،محبوب نگر، شاہ میر پیٹ، گجویل،رنگاریڈی کے اطراف کے علاقوںکے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاست اے پی سے مرچ تلنگانہ کے بازاروںمیںلائی جاتی ہے۔ ایرگڈہ کے رعایتی بازار کے ایک کسان نے کہا کہ قبل ازیں ہری مرچ کا 20ٹن اسٹاک لایا جاتا تھا تاہم شدید بارش نے اس کی فصل کو نقصان پہنچا یا اور اس کی سپلائی میں تقریبا 50فیصد کی کمی ہوگئی جس کے نتیجہ میں ہی اس کی قیمتوںمیں اضافہ ہوگیا ہے۔اس اضافہ سے گھریلو خواتین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔
 

شیئر: