جدہ ...سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں پھر تبدیلی ہوگئی۔ لندن سے عمرے کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔ پیر کو جدہ ایئرپورٹ سے اپنے بیٹے حسین نواز کی رہائش گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی مملکت آمد کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں،ان کی والدہ پہلے ہی جدہ میں موجود ہیں ۔ان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس جائیں گے۔