Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منحرف ارکان کی رکنیت ختم کی جائے ،متحدہ

کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان کی رکنیت ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی۔درخواست کے ساتھ منحرف اراکین کی لسٹ بھی الیکشن کمیشن کوبھجوائی ہے۔ موقف اختیار کیا گیا کہ پارٹی ایکٹ2002کے تحت ایک شخص 2پارٹیوں کارکن نہیں بن سکتا۔ 9 اراکین میں سے 8 نے پی ایس پی اور ایک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اختیار ہے۔ متحدہ کے سینیئر رہنما سردار احمد نے صوبائی اسمبلی کے باغی ارکان کی رکنیت ختم کرانے کے لئے اسپیکر سندھ اسمبلی کوبھی درخواست دیدی ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ کسی رکن کااستعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ درخواست کا جائزہ لیکر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔ایم کیو ایم چھوڑنے والوں میں رکن قومی ا سمبلی آصف حسنین، اراکین سندھ اسمبلی محمددلاور، ندیم راضی، محمودعبدالرزاق،ارتضی فاروقی،ارم فاروقی،بلقیس مختار،خالدبن ولایت اورشیخ عبداللہ شامل ہیں۔
 

شیئر: