Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوردنی اشیاءجلد ہی ہوا میں اڑتے ہوئے آپ کے منہ میں جاسکتی ہیں

سسکس.... برطانوی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے جو عرصہ سے خوردنی اشیاءکے استعمال کے طور طریقے اور خود ان اشیاءکے امکانی محرکات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ کہا ہے کہ بہت سے لذیذ کھانے یا خوردنی اشیاءجلد ہی پلیٹ سے اڑ کر خود ہی آپ کے منہ میں پہنچ سکیں گے اور یہ سب کچھ ہائی فریکوئنسی والی صوتی لہروں کے سبب ہوگا۔ یہ انکشاف کرنے والوں کا کہناہے کہ صوتی لہروں کے زیراثر آنے کے باوجود خوردنی اشیاءکی لذت اور خوشبو دونوں برقرار رہیگی۔ تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ پلیٹ میں رکھی اشیاءمٹر کے دانے سے بڑی نہ ہو۔آپ جب اس قسم کا تجربہ کرنا چاہیں تو اپنی پلیٹ میں ان چھوٹی خوردنی اشیاءکو رکھیں اور چھری کانٹے ایک جانب رکھ دیں اور منہ کھول کر بیٹھیں تو پلیٹ میں رکھی چیزیں خود ہی اڑ کر آپ کے منہ تک پہنچ جائیں گی۔

شیئر: