Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ،4اہلکار ہلاک

 کابل…  افغان صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔ غزنی کے ضلع واغاز میںپولیس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ غزنی کی صوبائی پولیس کے سربراہ محمد زمان کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کے بعد کئی گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں طالبان جانی نقصان کے بعد پسپائی پر مجبور ہو گئے۔ دریں اثناء دارالحکومت کابل پر2 راکٹ داغے گئے تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

شیئر: