پلے اسٹور ایپ ٹیسٹ کرنے کے لئے ٹرائی ناؤ کا بٹن
گوگل نے اپنے صارفین کے لئے پلے اسٹور میں موجود ایپس کو آزمائشی بنیادوں پر استعمال کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے اور اس مقصد کے لئے پلے اسٹور میں موجود ایپس کو انسٹال کرنے کے بٹن کے ساتھ ٹرائی ناو¿کابٹن بھی متعارف کروا دیا ہے۔
اس بٹن کو پریس کر کے کسی بھی ایپ کو بنا انسٹال کیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ اسمارٹ فون کے انٹرفیس میں گوگل سیٹنگز سے اس فیچر کو فعال کیا گیا ہو۔ اس فیچر کو ابھی صرف چند ممالک میں ہی متعارف کروایا گیا ہے۔ پلے اسٹور کی تمام اپلیکیشنز کے لئے بھی یہ فیچر موجود نہیں تاہم امید ہے کہ آئندہ ان ایپلیکیشنز کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا جن میں اس فیچر کو شامل کیا گیا ہو۔