ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ابھی نہیں ہوا
ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے واضح کیا کہ ابھی کوئی بھی مواصلاتی کمپنی ویلیو ایڈڈ ٹیکس فون کے بل یا ریچارج کرانے پر وصول کرنے کی مجاز نہیں۔ جو کمپنی بھی اس ضابطے کی خلاف ورزی کریگی اسکے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔ یہ وضاحت سوشل میڈیا پر موبائل بل میں 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کرنے کی اطلاعات کے جواب میں جاری کی گئی ہے۔