Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرجیل میمن کو جیل میں پروٹوکول

کراچی... سابق وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو جیل میں بھی پروٹوکول مل گیا۔ شرجیل میمن کو وی وی آئی پی وارڈ میں اس جگہ رکھا گیا ہے جہاں سابق صدر آصف زراری قید تھے۔ سابق وزیر کو ٹی وی، فریج اور ایئرکنڈیشنڈ کی سہولت کے ساتھ لیپ ٹاپ بھی رکھنے کی اجازت ہے۔ شرجیل میمن سے ملاقات اور حوصلہ بڑھانے کے لئے وزرا جیل پہنچ گئے۔ گپ شپ ہوئی اور تاش بھی کھیلتے رہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کیلئے کھانا گھر سے منگوایا گیا۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن پر سندھ کے محکمہ اطلاعات میں5 ارب 76کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت میں توثیق مسترد کئے جانے کے بعد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔

شیئر: