Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماچل اور گجرات میں بی جے پی آسانی سے الیکشن جیت جائے گی، سروے

نئی دہلی…گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی کامیابی کا دعویٰ کیاگیاہے۔  انڈیا ٹوڈے -ایکسس سروے کی مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی ان دونوں ریاستوں میں  آسانی سے الیکشن جیت لے گی جبکہ دونوں جگہ  کانگریس دوسرے نمبر پر رہے گی اور اس کو گجرات میں حکومت بنانے کا موقع نہیں  ملے گا نیز ہماچل پردیش بھی اسکے ہاتھ سے نکل جائیگا۔  سروے رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش  کی  68 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو 43 سے 47 اور کانگریس کو 21 سے 25 تک سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ گجرات  میں بی جے پی کو 115 سے 125  اور کانگریس کو 57 سے 65 تک سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔  بی جے پی کو 48 فیصد ووٹ ملیں گے جبکہ کانگریس 38 فیصد ووٹ لینے کے بعد بھی  کامیاب نہیں ہوگی۔ ہاردک پٹیل کی پارٹی کو کوئی بھی سیٹ نہیں ملے گی۔
 

شیئر: