Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو آر 11 کی نئی تصاویر لیک‎

اوپو کے اسمارٹ فون آر 11 کی نئی تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔لیک شدہ تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فون کا ڈسپلے بڑی حد تک بیزل لیس ہو گا اور ہوم بٹن کو فون میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
 
 فون میں اسنیپ ڈریگون 660 پراسیسر ، 5.5 انچ ڈسپلے ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔اسمارٹ فون اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کے بیک پر جگہ دی جائے گی۔آڈیو جیک اور ایس ڈی کارڈ سلاٹ کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون کو کالے ، گولڈ اور سرخ رنگ میں پیش کیا جائے گا اور اسے 2 نومبر کو باقاعدہ لانچ کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: