Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روضہ مبارکہ کے قالین تبدیل

 
مدینہ منورہ۔۔۔ مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے روضہ مبارکہ میں نئے قالین بچھوا دیئے۔ مسجد نبوی شریف کے دیگر حصوں میں بھی قالین تبدیل کر دئیے گئے۔ انتظامیہ کے عہدیدار بندر الحسینی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ روضہ مبارکہ میں بچھائے جانے والے قالین کا رنگ دیگر حصوں میں بچھائے جانے والے قالینوں سے منفرد رکھا جاتا ہے۔ قالین کی تبدیلی نئے عمرہ موسم کے پیش نظر کی گئی ہے۔ 50نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔ 
 

شیئر: