ریاض پولیس نے پٹرول اسٹیشن کارکن پر حملہ آور گرفتار کر لئے
ریاض۔۔ ریاض پولیس نے پٹرول اسٹیشن کے کارندوں پر حملہ کر کے ان سے نقدی اور قیمتی اشیا لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر واردات کرنے والوں کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔ جس میں دکھایا گیا تھا کہ حملہ آور پٹرول اسٹیشن کے کارکن کو دھار دار آلے سے دھمکا کر زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھا رہے ہیں او رپھر اسے آگے لیجا کر نقدی، موبائل وغیر ہ چھین کر زمین پر گرا کر آگے بڑھ گئے تھے۔ پولیس نے تحقیقات کر کے حملہ آوروں کی نشان دہی کر لی۔ اغوا کرنے والے 4تھے۔ ان کی عمریں 20سے 30 برس کے درمیان تھیں۔ چاروں سعودی تھے۔