بیوی کو قتل کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا
عر عر ۔۔۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ایک سعودی شہری نے عر عر کے الضاحیہ محلے میں اپنی بیوی کو قتل کر کے خود کو الفیصلیہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے بیوی کے قاتل شوہر سے پوچھ گچھ شروع کر دی اور پبلک پراسیکیوشن کو واردات سے متعلق قانونی کارروائی کرنے کیلئے اطلاع دیدی۔واردات کے فوراً بعد ہی مقامی باشندوں نے ٹویٹر پر قتل کی اطلاع دیکر شوہر کے خلاف غم و غصے کے جذبات کا بھرپور اظہار کرنا شروع کر دیا تھا۔