Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ بلدیہ کا مرکزی ملزم حماد صدیقی دبئی میں گرفتار

کراچی ..سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم اور ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پاکستان منتقل کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم حماد صدیقی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ریڈوارنٹ جاری کئے تھے۔ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج عبدالرحمٰن عرف بھولا نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر بلدیہ گارمنٹس فیکٹری کو آگ لگائی تھی۔ فیکٹری مالکان نے بھتے کی رقم اور فیکٹری میں شراکت داری دینے سے انکار کردیا تھا۔عبدالرحمن عرف بھولا کو بھی انٹرپول کے ذریعے بینکاک میں گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

شیئر: