Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 5 ایکس کا اسپیشل ایڈیشن لانچ

شیاؤمی کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون می 5 ایکس کا نیا ایڈیشن چائنہ میں لانچ کر دیا ہے۔ یہ شیاو¿می کے اگست میں لانچ ہونے والے فون کا نیا ورژن ہے اور اسے سرخ رنگ دیا گیا ہے۔
 
فون میں 5.5 انچ ڈسپلے، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگون 625 پراسیسر ، 3080 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے شامل کیے گئے ہیں جن میں سے ایک وائڈ اینگل لینس اور دوسرا ٹیلی فوٹو لینس ہے۔بیک کیمرے سے 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 4 کے ویڈیو بھی بنائی جا سکتی ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اسپیشل ایڈیشن میں چارجنگ کے لئے یو ایس بی سی پورٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ فون کی قیمت 1499 یان ہے۔
 

شیئر: