Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی فلم نے پورٹیبل پرنٹر لانچ کر دیا

فوجی فلم نے نیا اسکوائر فارمیٹ پرنٹر لانچ کر دیا ہے۔ پرنٹر کو انٹکس شیئر ایس پی 3 ایس کیو نام دیا گیا ہے۔ پرنٹر کو خصوصی طور پر اسمارٹ فونز کے ساتھ استعمال کرنے کے لئے لانچ کیا گیا ہے اور اسے کسی بھی آئی او ایس یا اینڈرائڈ ڈیوائس سے منسلک کیا جا سکتا ہے جس کے بعد فوجی فلم شیئرایپ کے ذریعے اسمارٹ فون میں موجود تصاویر کا پرنٹ نکالا جا سکتا ہے۔
 
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پرنٹر ایک تصویر کو پرنٹ کرنے میں صرف 13 سیکنڈ کا وقت لے گا اور پرنٹر کو ایک بار چارج کرنے کے بعد اس سے 160 تصاویر کا پرنٹ نکالا جا سکے گا۔ فوجی فلم شیئرایپ کے ذریعے نہ صرف ایک تصویر بلکہ 2 سے99 تصاویر کو کو یکجا کرکے بھی پرنٹ کیا جا سکے گا۔ تصاویر میں الفاظ اور ٹیمپلیٹس بھی شامل کی جا سکیں گی۔ یہ پرنٹر گوگل فوٹوز ، فیس بک ، انسٹا گرام اور فلیکرز جیسی ایپس کے ساتھ بھی کام کر سکے گا۔ پرنٹر کو نومبر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا اور اسکی قیمت 199.95 ڈالر ہو گی۔
 

شیئر: