Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔۔۔امریکہ اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ اور ایشیاء میں کمی ہوئی۔مغرب میں اضافے کی وجہ کیتالونین پارلیمنٹ کا اسپین سے علیحدگی کا فیصلہ جبکہ ایشیاء میں کمی کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میںا سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1270.36 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.2 فیصد (2.20 ڈالر) کمی کے بعد 1271.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میںا سپاٹ گولڈ کے نرخ 1272.80 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1270.80  ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاء میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1265.71 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.2  فیصد کمی کے ساتھ 1266.70  ڈالر فی اونس طے پائے۔
 

شیئر: