Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

البطحاءچیک پوسٹ پر نشہ آور گولیاں ضبط

ریاض.... محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیا ں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ البطحا ءچیک پوسٹ پر متعین کسٹم اہلکاروں نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے البطحاءکسٹم کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر متعین اہلکاروں کو ایک گاڑی کے ڈرائیور پر شک ہو ا جس پر اہلکاروں نے گاڑی کا تفصیلی معائنہ کیا تو اس کے ڈیش بورڈ کے خفیہ خانوں میں رکھی گئی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ کسٹم ڈائریکٹر نے مزید بتایاکہ برآمد ہونےوالی گولیوں کی تعداد 11 لاکھ سے زائد ہیں جنہیں ضبط کر کے اسمگلر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

شیئر: