Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکوک: اجتماعی قبر سے 50فوجیوں کی نعشیں برآمد

بغداد۔۔۔عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان نے ضلع الحویجہ میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔ اس میں سے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی 50 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔مشترکہ آپریشنز کمان نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے الحویجہ کے وسط میں واقع گاؤں البکارہ میں دہشتگردی کے حملوں میں سرکاری فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔داعش کے جنگجوؤں نے کرکوک کے جنوب مغربی علاقوں میں بھی پولیس اور فوجیوں پر حملے کیے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اجتماعی قبر اور اس سے برآمد ہونے والی باقیات کی تحقیقات و تجزیے کیلئے قانونی طریقۂ کار اختیار کیا جائے گا۔
 
 
 

شیئر: