جدہ میں 5فارمیسیاں سربمہر
اتوار 29 اکتوبر 2017 3:00
جدہ ....وزارت صحت نے صحت قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر جدہ میں5فارمیسیاں سربمہر کردیں۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 3فارمیسیاں اجازت ناموں میں توسیع نہ کرانے اور 2فارمیسیاں اجازت نامے کے بغیر کام کرنے کی بنیاد پر بند کی گئیں۔