Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوی الجثہ سیل نے رن وے بلاک کردیا

اتگیاوک، الاسکا.... بعض واقعات اور حادثات ایسے ہوجاتے ہیں کہ عقل کام نہیں کرتی۔ ایسا ہی کچھ یہاں مقامی ایئرپورٹ پر اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک انتہائی قوی الجثہ سیل نے رن وے کو بلاک کردیا جسکی وجہ سے طیاروں کی آمد ورفت میں تاخیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 450پاﺅنڈ سے زیادہ وزن والا یہ جانور جو بالعموم برفانی علاقو ں میں پایا جاتا ہے کہیں سے گھسٹتا ہوا یہاں تک پہنچ گیا اورپھر تھک ہار کر رن وے پر لیٹ گیا۔ایئرپورٹ کارکنوں کا کہناہے کہ اس صورتحال نے انہیں بہت پریشان کردیا۔ طیاروں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو اچھا خاصا وقت لاﺅنج میں گزارنا پڑا ۔ آخر کار بڑی مشکل سے سلیڈ کی مدد سے اسے ہٹایا گیا جس کے بعد آل کلیئرنس کا سائن لاﺅنج میں دکھایا گیا اور پھر مسافروں کی بریفنگ ہوئی۔ اسٹاف کا کہناہے کہ وہ کافی دنوں سے ایئرپورٹ پر کام کررہے ہیں مگر اس سے قبل ایسا کبھی بھی نہیں ہوا کہ سیل جیسا کوئی جانوررن وے پر گھس آیا ہو۔ واضح ہو کہ یہ علاقہ شمالی الاسکا میں پڑتا ہے اور سیل کی موجودگی کا انکشاف بھی اس وقت ہوا جب دو دن قبل ہونے والی زبردست برفباری کے بعد رن وے کو صاف کیاگیا تو فرش پر بچھی ہوئی برف کے درمیان سے یہ سیل نمودار ہوئی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سیل کو کسی برفیلے علاقے میں پہنچا دیا گیا یا راستے میں ہی اسے چھوڑدیا گیا یا وہ مر گئی تاہم ایئرپورٹ مسافروں نے اطمینان کا سانس لیا ہے۔ سیل کی موجودگی کے حوالے سے وڈیو بیحد حیرت اور دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

شیئر: