Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کو امریکہ کا پھر انتباہ

واشنگٹن ..امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو اس کے خلاف بھرپور انداز عسکری قوت استعمال کی جائےگی۔پیانگ یانگ کی فوجی طاقت ہمارے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔جنوبی کوریا کے دورے کے موقع پر امریکی وزیردفاع نے کہا کہ اس بارے میں کسی کو کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چا ہئیے۔ امریکہ اب بھی چاہتا ہے کہ شمالی کوریاکے معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کیاجائے تاہم پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیار کسی صورت قبول نہیں۔

شیئر: