Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نومبر میں حیدرآباد میٹرو ریل کا افتتاح کرینگے

حیدرآباد..... وزیراعظم نریندر مودی نومبر میں حیدرآبادمیں میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے ۔حیدرآبادی عوام کو اس پروجیکٹ کا کافی انتظار ہے ۔نجی عوامی شراکت داری یعنی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعہ تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے اس خصوص میں وزیراعظم کو دعوت دی گئی ہے جس کے بعد وزیراعظم کے دفتر نے میٹرو ریل کی پروگریس رپورٹ مانگی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی28اور29نومبر کو حیدرآباد میں ہونے والی گلوبل انٹرپرینر شپ سمٹ میں شرکت کیلئے حیدرآباد کادورہ کرنے والے ہیں، وہ اس موقع پر میٹرو ریل کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔میٹر ور یل کی3 راہداریاں 7.2کیلومیٹر کی ہوں گی ۔وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر مرکزی انٹلی جنس ایجنسیوں نے ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ میاں پور میں افتتاحی تقریب ہوگی جس کے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ناگول سے مٹوگوڑہ تک 8کیلومیٹر میٹرو ریل کے کام 2سال میں مکمل کرلئے گئے ہیں۔اس کیلئے مرکزی وزارت ریل سے تمام طرح کی منظوریاں حاصل کی گئی ہیں۔

شیئر: