پاک وہند کے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ
راولپنڈی..پاکستان اور ہند کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے۔آئی ایس پی آ رکے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اورشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا۔ ڈی جی ایم او نے کہاکہ ہند 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں اوربچوں کو نشانہ بنارہاہے۔ فائرنگ سے عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ بلا اشتعال فائرنگ پر شدید تحفظات ہیں ۔پاک فوج ایک پروفیشنل فوج ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے ہمارے بھائی ہیں۔